وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کا سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے تعزیت کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قمرزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دلی رنج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اعجاز شاہ نے کہاکہ ہم سب قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں۔اعجازاحمدشاہ نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ والدین اور دیگر اہلخانہ کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ حادثے میں وفات پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔