انٹرنیٹ کی سب سے مقبول بلی چل بسی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 مئی 2019 23:26

انٹرنیٹ کی سب سے مقبول بلی چل بسی

انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ مقبول بلی ”گرمپی کیٹ“ 7 سال کی عمر میں چل بسی۔ گرمپی کیٹ کے مالکان نے  جمعے کو ٹوئٹر   پر گرمپی کیٹ کی وفات کے بارے میں اعلان کیا اور اپنے ناقابل تصور دکھ کا اظہار کیا۔
گرمپی کیٹ اپنے غصیلے چہرے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول تھی۔ سوشل میڈیا پر اُن کے کئی ملین فالورز تھے۔

(جاری ہے)

دوغلی نسل کی بلی  گرمپی کیٹ کا اصل نام تردار ساؤس تھا۔

گرمپی کیٹ کو شہرت ستمبر 2012 میں اس وقت ملی جب اس کی تصاویر ریڈٹ پر پوسٹ کی گئیں۔غصیلے چہرے کی وجہ سے ا س کا نام گرمپی کیٹ پڑ گیا۔
گرمپی کیٹ کے فیس بک پر 8.5 ملین فینز، انسٹاگرام پر 2.5 ملین  اور ٹوئٹر پر 1.5 ملین فالورز تھے۔گرمپی کیٹ کی وفات پر اس کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات میں اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔