مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سروسز کی برآمدات میں 5.63فیصد اضافہ،درآمدات میں21.81 فیصد کمی

تجارتی خسارے میں 42.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، قومی ادارہ برائے اعدا دوشمار

ہفتہ 18 مئی 2019 12:09

مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سروسز کی برآمدات میں 5.63فیصد اضافہ،درآمدات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا جو مارچ 2019 میں 468.39 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں یہ برآمدات443.44 ملین ڈالر تھیں-۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2018ء میں ڈبل ڈجٹ گروتھ 14.3 فیصد رہنے کے بعد خدمات کی برآمدات گزشتہ تین ماہ سے لگاتار تنزلی کا شکار ہیں،جولائی اور مارچ کے مہینوں میں مجموعی طور پر برآمدات میں 0.50 فیصد منفی گروتھ رہی جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 3.94ارب ڈالر تھیں،سروسز سیکٹر معاشی نمو میں ابھرتا ہوا بنیادی شعبہ ہے ،دوسری جانب سروسز کی درآمدات جولائی2018ء سے مارچ2019ء کے نو ماہ کے دوران 6.479 ارب ڈالر رہیں جو21.81 فیصد گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے دوران8.286 ارب ڈالر تھیں،اس طرح ماہانہ بنیادوں پر سروسز کی درآمدات کی گروتھ17.47فیصد کے منفی رجحان کے ساتھ پورا سال705.68ملین ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق سروسز پر تجارتی خسارہ 41.38 فیصد کمی کے ساتھ جولائی اور مارچ کے مہینوں میں 2.53 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 4.320 ارب ڈالر تھا ،اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر سروسز میں تجارتی خسارہ 42.36 فیصد کمی کے ساتھ مارچ 2019ء میں 237.29 ملین ڈالر رہا۔

متعلقہ عنوان :