قصور، سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کرچکاہو، محکمہ زراعت

ہفتہ 18 مئی 2019 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کرچکاہو اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا جھاڑی نماہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :