ٹ*کبڈی کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی حاجی احمددین آف گھڑتل شدید علیل

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

$فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) کبڈی کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی حاجی احمددین آف گھڑتل ان دنوں شدید علیل ہیں ۔ عالمی کبڈی مبصر محمدطیب گیلانی نے حاجی احمددین کے گھر جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

حاجی احمددین 1957سے لے کر 1974تک پاکستان کبڈی ٹیم کے ممبررہے بے شمار نیشنل اورانٹر نیشنل میچز میں حصہ لیاان کے سینکڑوں شاگردوں نے کبڈی کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کانام روشن کیا۔

سیکرٹری فیڈریشن محمدسرور رانا ، سیکرٹری پنجاب طاہر وحید جٹ ، ڈویژنل صدر چوہدری جاوید کمال ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر سمیت سپورٹس سے وابستہ لوگوںنے حاجی احمد دین کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں حاجی احمددین سابق انٹرنیشنل کھلاڑی DSPعابد پہلوان ، انسپکٹر میاں زاہد کے تایا اورانسپکٹر میاں شفیق کے والدمحترم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :