چیئرمین یونین کاؤنسل نمبر 5 محمد فرید صدیقی کا یوسی کے مختلف علاقوں میں نئی لائن کی تنصیب کے کام کاجائزہ

ہفتہ 18 مئی 2019 20:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) چیئرمین یونین کاؤنسل نمبر 5 محمد فرید صدیقی نے کونسلر حنیف قریشی،یوسی سیکریٹری نعمت اللہ سومرو و دیگر عملے کے ہمراہ یوسی کے مختلف علاقوں کٹّی بازار ،باغِ حیات علی شاہ و دیگر اطراف کے علاقہ مکینوں کو مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے خصوصی تعاون سے فراہمی آب کی نئی لائن کی تنصیب کے کام کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے یوسی چئیرمین محمد فرید صدیقی کو علاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور فراہمی آب کی لائن لگانے پر چئیرمین فرید صدیقی اور مئیر سکھر ارسلان شیخ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ یوسی کے ترقی و تعمیر کیلئے مزید کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :