گلوکاری میری میراث اور اداکاری میرا جنون ہے ‘ ولی حامد خان

دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو اپنی میراث کو ترجیح دوں گا

اتوار 19 مئی 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) نامور گلوکار و اداکار ولی حامد خان نے کہا ہے کہ گلوکاری میری میراث اور اداکاری میرا جنون ہے تاہم اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو میں اپنی میراث کو ترجیح دوں گا ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہمارے گھرانے کی پہچان موسیقی کی وجہ سے ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے پٹیالہ گھرانے کی اپنی ایک منفر د شناخت ہے ۔

میں او رمیرے بھائی ان سنہری روایات کو قائم رکھنے کیلئے اس کے امین بن کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے موسیقی کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی کامیابی سمیٹی ہے لیکن میری پہلی ترجیح موسیقی ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو فلموں اور متعدد ڈرامہ سیریلز میں کا م کر چکا ہوں اور جب تک اچھے کردار ملتے رہیں گے کام کرتا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :