اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں گھس کر نمازیوں اور روزہ داروں کوبے دخل کردیا

صہیونی فوج ماہ صیام کے آخری عشرے میں فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں تعداد کم کرنے کے لیے سرگرم ہے،ذرائع

اتوار 19 مئی 2019 19:15

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں گھس کر نمازیوں اور روزہ داروں کے خلاف ایک بار پھر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول سے بے دخل کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض فوج نے مسجد اقصی میں معتکف دسیوں فلسطینیوں کو وہاں سے بندوق کے زور پر باہرنکال دیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کیخلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب یہودی آبادروں کے قبلہ اول میں دھاوے جاری ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج مسجد اقصی میں نمازیوں کو بے دخل کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا رہتی ہے۔ صہیونی فوج نے ماہ صیام کے آخری عشرے میں فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں تعداد کم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔مسجد اقصی میں رات کو ہزاروں فلسطینیوںنے مسجد اقصی میں نماز تراویح ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا تھا۔ مسجد اقصی اور پرانے بیت میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فو اورپولیس تعینات کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :