،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سستا گھر پروگرام کے تحت پشاور اور ہنگو میں سکیموں کیلئے ماڈل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت
اتوار 19 مئی 2019 21:16
(جاری ہے)
اجلاس کو سستا گھر سکیم کے حوالے سے پیش رفت اور صوبائی حکومت کے اس سلسلے میں کردار اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
سیکرٹری ہائوسنگ نے اجلاس کو تجویز پیش کی کہ صوبے کے جن شہروں میں اراضی دستیاب ہے وہی سکیم کا اجراء کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں سوڑیزئی کے مقام پر آٹھ ہزار کنال اراضی موجود ہے ، اس کے علاوہ ہنگو میں آٹھ ہزار کنال اور سوات میں پانچ سو کنال اراضی دستیاب ہے جہاں سستا گھر سکیموں کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں سستا گھر سکیموں کیلئے مختلف ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیااور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔وزیر اعلی نے پشاور ، ہنگو اور دیگر شہروں جہاں اراضی دستیاب ہے ، ان میں سکیموں کی اجراء کیلئے مضبوط اور قابل عمل تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے جس کیلئے بر وقت اور ٹھوس فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائوسنگ سستے گھروں کے تعمیر کے حوالے سے اپنی مکمل استعداد اور تجاویز سامنے لائے۔ انہوں نے پشاور اور ہنگو میں سستا گھر سکیموں کے اجراء کیلئے ماڈل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی انہوں کہا کہ اس مقصد کیلئے صوبے میں پہلے سے موجود خپل کور ماڈل سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی ماڈلز کا بغور جائزہ لیا جائے اور ایک بہترین اور قابل عمل ماڈل پیش کیا جائے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس مجموعی عمل میں یہ امر ہر سطح پر ذہن نشین رہے کہ ہم نے لوگوں کو سہولت دینی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.