دھان کی موٹی اور ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

پیر 20 مئی 2019 13:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو دھان کی موٹی اور ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ 20 مئی کے بعد جوں جوں پنیری کی کاشت میں تاخیرکی جائے گی اسی تناسب سے دھان کی پیداوار میں کمی کاخدشہ بڑھتا جائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ موسمی تغیر و تبدل سے درجہ حرارت میں اُتار چڑھائو اور ممکنہ بارشوں کی وجہ سے موسم بہار اور خریف کی فصلوں کی بالترتیب پیداوار اور کاشت متاثر ہوسکتی ہے لہٰذا کاشتکار موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتہ اور زیر کاشت فصلوں پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھان کے کاشتکار گندم کی برداشت کے بعد فارغ کھیتوں میں بارش کے وتر کو استعمال کرتے ہوئے دھان کی کاشت کے لیے زمین خشک طریقے سے تیاراور لیزر لیولر کے ذریعے غیر ہموار کھیتوں کو ہموار کریں۔انہوںنے کہاکہ کھیتوں کے بند مضبوط کئے جائیں اور جڑی بوٹیوں کی مؤثر تلفی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :