ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنادی

پیر 20 مئی 2019 14:41

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

حویلیاں پولیس نے 13 دسمبر 2017ء منشیات فروش اختر شبیر حسین شاہ کو گرفتار کرکے تھانہ حویلیاں کی علت نمبر1040میں ملزم کے خلاف 9سی کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید چھ ماہ قید کاٹے گا۔ استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر شیر عالم خان نے مقدمہ کی پیروی کی۔