اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کر لی، حراستی مرکز منتقل

پیر 20 مئی 2019 16:42

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی دو شیزہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ہے،اس نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے حراست میں لیا گیا۔عبرانی ٹی وی کے مطابق گرفتار فلسطینی لڑکی کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے تاہم اس مزید شناخت نہیں کی گئی۔ ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی لڑکی کو ایک چیک پوسٹ سے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار لڑکی کو مزید تفتیش کیلئے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :