اوبر نے کرکٹ کے شائقین کے لیے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا

ورلڈ کپ کے موقع پر کر کٹ کے شائقین کے درمیان کھیل کے جذبے کو مزید بڑھاتے ہوئے اوبر نے دلچسپ مقابلوں کا اعلان کر دیا

پیر 20 مئی 2019 22:11

اوبر نے کرکٹ کے شائقین کے لیے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) دنیا کی سب سے بڑی رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ (CWC) کے حوالے سے اپنے معاہدے کے بعد،پاکستان میں کر کٹ کے پرستاروں کو بڑی کامیابی حاصل کرنے کا موقع فراہم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ کر کٹ ورلڈ کپ میں ride-to-win اور drive-to-win مقابلہ کے ذریعے، اوبر اپنے رائیڈرز اور ڈرائیور کو اوبر ایپ کے ذریعہ انعامات بنانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد عالمی کھیل سے لگائو رکھنے والے شائقین کو بہترین تجر بہ فراہم کر نا ہے ۔رائیڈرز اور ڈرائیورز کے لیے یہ مقابلہ اوبر اور عالمی کھیل کے فروغ کا حصہ ہے۔ کرکٹ کا کھیل لاکھوں پرستاروں کو ایک مذہب کی طرح جوڑتا ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اوبر پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ، سعد نوید پال نے کہا، ''کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے، یہی وجہ ہے کہ اوبر اس سال کھیل کے سب سے بڑے جشن کو منا رہا ہے ،آئی سی سی کے ساتھ شراکت داری میں، ہم اپنے رائیڈرز اور ڈرائیور پارٹنرز کو کھیل کا حصہ بننے کا ایک موقع فراہم کرتے ہوئے کر کٹ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ورلڈ کپ رائیڈرز کو حیرت انگیز انعامات جیتنے کا موقع فراہم کر نے کے ساتھ ٹیم پاکستان کو سب سے بڑے مرحلے پر سپورٹ کر نے کا موقع بھی دے رہا ہے۔ ''اوبر اس مقابلے کے ذریعہ شائقین کو ورلڈ کپ کا بہترین تجربہ فراہم کر ے گا ۔رائیڈرز 20 سے 500 رنز یہ اس سے بھی زیادہ مقررہ ہدف کو مکمل کرنے پر مختلف انعامات جیت سکتے ہیں۔یہ رنز اوبر ایپ کے ذریعہ ان کے روزمرہ سفر کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔

اوبر ڈرائیور پارٹنرز کے لئے بھی ایک ایسا ہی مقابلہ ہے۔ انعامات جیتنے کے لئے، انہیں خصوصی سفر میں انعام دیا جائے گا اور ہفتے کے سفر کے اہداف کو حاصل کرنے کے ذریعے بونس رن کے ساتھ روزمرہ کے سفرکے ذریعہ رنز بنانا ہوں گے۔ ہفتے کے آخر میں خوش قسمت افراد لکی ڈرا کے ذریعے پاکستان با مقابلہ دیگر ممالک کے میچ دیکھنے کے لئے انگلینڈ کا سفر کریں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ اوبر کی شراکت داری مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے ساتھ اسپانسرشپ کے بعد رائیڈ اینڈ فوڈ ڈلیوری ایپ کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے ۔