ایس پی ڈولفن ،بلال ظفر کی زیر صدارت ڈولفن ڈی ایس پیز و سیکڑ انچارجز کا مشتر کہ اجلاس

ہمیں کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہوگا: بلال ظفر پولیس پبلک پارٹنر شپ کے بغیر پولیس ہرگز اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی

پیر 20 مئی 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ایس پی ڈولفن بلال ظفر کی زیر صدارت والٹن ہیڈکوارٹرز میں اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد رفیق اعوان،ڈی ایس پی کینٹ ماڈل ٹائون میر کاشف خلیل ،ڈی ایس پی اقبال ٹائون، ڈی ایس پی سول لائن اور لاہور بھر کے تمام سیکڑ انچارجز نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق والٹن ہیڈکوارٹرز میں ایس پی ڈولفن بلال ظفر کا اہم ترین اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ و کارکردگی کے حوالہ سے امور زیر بحث آئے۔ بعدازاں ایس پی ڈولفن نے اہلکاروں و سیکڑ انچارجز کو سرمنی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کے پولیس پبلک پارٹنر شپ کے بغیر پولیس ہرگز اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

خطاب کے دوران اہلکاروں کو بڑے واضع انداز میں باور کروایا گیاکہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے لیے امداد کے فوری حصول کا دوسرا نام ہے۔

شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی،خوش گوار رویہ ،پروقار انداز گفتگو روا رکھا جائے اور اس عزم کا اعادہ کیا جائے کہ ہم نے پبلک کی جان و املاک کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے اور اس کی پاسداری کریں۔ڈولفن سکواڈ اپنے بنیادی اقدار ،ذہانت ،دیانت ،شائستگی،پروفیشنلزم ،بہادری ملک و قوم پر جان نثاری پر سختی سے کاربند رہے۔ ایس پی ڈولفن نے ورکشاپ کے دوران اہلکاروں کو پریکٹیکل ورک ،غصہ، ذہنی دبائو و ویپن ہینڈلنگ کے حوالہ سے نہایت احسن انداز میں ہدایات دیں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پیز کو خصوصی طور پر پابند کیا کہ وہ اہلکارو ں کی پروفیشنلزم کے حوالہ سے ان کے پرسنل بیسڈ مسائل حل کریںتا کہ اہلکار خوشنودی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کے بہت جلد آن جاب ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر اہلکاروں کو پیڑولنگ پلان ،کرائم پر قابو پانا،شہریوں کے جان واملاک کی حفاظت ،پولیس پبلک پارٹنر شپ کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ہدایات کے علاوہ کمیونٹی بیسڈ پولیسنگ کے حوالہ سے لیکچرز دیے جائے گے۔ انہوں نے ڈولفن و پیرو کے جوانوں کو"حفاظت آپکی فرض ہمارا"کے لوگو کو عملی جامہ پہنانے کی تلقین کی تا کہ لاہور پولیس بلکہ پنجاب پولیس کا بہتر امیج بنانے میں اپنا کردار اد اکر سکیں۔

متعلقہ عنوان :