اپوزیشن کوخطرہ ہے،لوگ باہر نکلے تو قابو میں نہیں رہیں گے،عارف نظامی
تحریک سے عمران خان تو چلا جائے گا کہیں تیسری قوت نہ آجائے، کیونکہ لوگ حکومت سے بہت بیزار ہوچکے ہیں، اپوزیشن نے ان ہاؤس تبدیلی یا قومی حکومت سے متعلق بھی لائحہ عمل پربات کی ہے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی کاتبصرہ
ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2019 22:10
(جاری ہے)
اپوزیشن کے اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی یا قومی حکومت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ہے۔عارف نظامی نے کہا کہ شہبازشریف کا موجودہ صورتحال میں کردار کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ شہبازشریف ابھی وطن واپسی کے موڈ میں بھی نہیں لگ رہے۔
انہوں نے کہا کہ کل حمزہ شہبازکی باڈی لینگوئج بہت کچھ بتا رہی تھی۔ان کو توپریس کانفرنس میں بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔اسی طرح سینئر تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی کہا کہ معاملات حکومتی گرفت نکلتے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے علاوہ طبقات کا بہت بڑا حکومت پر پریشر آنے والا ہے۔تاجروں ، اساتذہ دیگر طبقات کو پتا ہے کہ معاملات وزیراعظم کے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات کا بڑی حد تک اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے کوئی معیشت بارے سوال کرتا ہے تو وہ کہتا حفیظ شیخ سے پوچھیں۔ مطلب شیخ رشید کو بھی کسی بات پتا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائز ر کا عہدہ ختم کردیا ہے۔وزیراعظم اب عسکری قیادت سے براہ راست بات کیا کریں گے،درمیان میں کوئی نہیں ہوا کرے گا،نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں جہاں سب موجود ہوتے ہیں ، بات کرنا بھی مناسب نہیں ہوتا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.