امریکی صدر کی نسل کشی کی دھمکی سے ایران ختم نہیں ہوگا، جواد ظریف

ایران سے متعلق ٹرمپ وہ کامیابی چاہتا ہے جو سکندر اعظم اور چنگیز خان کو بھی نصیب نہ ہوئی،ٹوئیٹرپربیان

پیر 20 مئی 2019 23:44

امریکی صدر کی نسل کشی کی دھمکی سے ایران ختم نہیں ہوگا، جواد ظریف
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل کشی کی دھمکی پر مبنی بیان سے ایران ختم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایرانی ہزار صدیوں سے کھڑ ے ہیں جبکہ تمام جارحین کا خاتمہ ہوگیا۔معاشی دہشت گردی اور نسلی تطہیر کے بیانات سے ایران کا خاتمہ نہیں ہوگا۔