سعودی فضائیہ نے جدہ اور مکہ پر یمن سے داغے ایک اور میزائل حملے کو ناکام بنا دیا

منگل 21 مئی 2019 11:30

․ ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سعودی فضائیہ نے گزشتہ صبح یمن کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا کر مکة المکرمہ اور جدہ شہروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی فضائیہ نے یمن کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کو طائف کی فضائی حدود جبکہ دوسرے میزائل کو جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا۔ واضح رہے کہ یمن میں سرگرم حوثیوں نے پہلی مرتبہ مکة المکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی، اس سے قبل جولائی 2017ء میں بھی ایسی ناپاک جسارت کی گئی تھی تاہم وہ بھی ناکام بنا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :