آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد47700کیوسک ہو گئی

منگل 21 مئی 2019 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) واپ-ڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 57200کیوسک اور اخرج 70000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد51500 کیوسک اور اخراج51500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد47700کیوسک اور اخراج52000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد30700 کیوسک اور اخراج 7400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1406.16 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.207 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1155.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.989 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :