تحریک صوبہ ہزار کے سربراہ بابا حیدر زمان کے انتقال کے بعد چند ماہ بعد ہی ان کی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں

منگل 21 مئی 2019 14:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) تحریک صوبہ ہزار کے سربراہ بابا حیدر زمان کے انتقال کے بعد چند ماہ بعد ہی ان کی اہلیہ بھی سفر آخرت پر روانہ ہو گئیں، مرحومہ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی گائوں دیوال منال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان مرحوم کے انتقال کے چند ماہ بعد ہی ان کی رفیق کار شدید علیل ہو گئی تھیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ حویلیاں کے گائوں دیوال منال میں ادا کی گئی جس میں ہزارہ کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی شخصیات تحریک صوبہ ہزارہ کے کارکنوں سمیت زندگی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔