وزارت اطلاعات و نشریات کے گریڈ 21 کے افسرمیاں جہانگیر اقبال کو صدر مملکت کا پریس سیکرٹری اور انفارمیشن ایڈوائزر، طاہر خوشنود کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیاگیا

منگل 21 مئی 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزارت اطلاعات و نشریات کے گریڈ 21 کے افسر میاں جہانگیر اقبال کو صدر مملکت کا پریس سیکرٹری و انفارمیشن ایڈوائزرجبکہ طاہر خوشنود کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ گریڈ 21کے افسر طاہر خوشنود کو پریس سیکرٹری و صدر کے انفارمیشن ایڈوائزرکے عہدے سے تبدیل کرکے انھیں وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹر جنرل و پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے افسر میاں جہانگیر اقبال کو پی آئی او کے عہدے سے تبدیل کرکے پریس سیکرٹری و صدر مملکت کا انفارمیشن آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔

دونوں افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فی الفور اپنے موجودہ عہدوں کا چارج چھوڑ کر نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں ۔

متعلقہ عنوان :