انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹرکلیم امام سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی کی ملاقات

منگل 21 مئی 2019 16:39

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹرکلیم امام سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹرکلیم امام سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرسیمی جمالی نے جناح اسپتال کے اطراف ٹریفک جام کی مشکلات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ ہزاروں مریض اسپتال آتے ہیں لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو جناح اسپتال کے اطراف ٹریفک کی روانی کے لئے بہتر انتظام کرنے کی ہدایت کی۔