زرعی ٹاسک فورس کی کارروائی،جعلی اور غیر معیاری کھاد تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

منگل 21 مئی 2019 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرزرعی ٹاسک فورس کا جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھادوں کیخلاف پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہے ، حکومت پنجاب جعلی اور غیر معیاری کھاد کے خلا ف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اس سلسلہ میں جڑانوالہ میں محکمہ زراعت (توسیع)کے مقامی حکام نے غیر قانونی فیکٹری واقع ستیانہ روڈ جسوآنہ بنگلہ جڑانوالہ پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد کے بھرے ہوئے 388تھیلے، کھاد کے 1132خالی بیگز ، سلائی مشین ، کنڈے اور دیگر مشینری کے علاوہ ،جعلی کھاد تیار کرنے کیلئے استعمال ہونیوالے خام مال کی بڑی مقدار قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

جس کی مالیت کا تخمینہ 25لاکھ روپے لگایا گیا ہے ،اس موقع پر جعلی کھاد کے تین نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ۔ موقع پر موجود ملرمان کو گرفتار کرکے فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر ردرج کرائی گئی ہے ۔