افغانستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ 12طالبان ہلاک،درجنوں زخمی

منگل 21 مئی 2019 21:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں بارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا اس دوران جھڑپوں میں بارہ طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے فورسز نے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا