Live Updates

انصر مجید خان کی کامسیٹس یونیورسٹی رائیونڈ روڈ پر محنت کشوں کے بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت

محکمہ محنت و انسانی وسائل صوبہ بھر میں محنت کشوں کے پچاس ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کر رہا ہی:انصر مجید خان

منگل 21 مئی 2019 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کامسیٹس یونیورسٹی رائیونڈ روڈ پر محنت کشوں کے بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم، ڈی جی لیبر فیصل نثار، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشز پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر، احمد ریاض شیخ اور قیصر عباس سمیت کامسیٹس سے محنت کشوں کے فارغ التحصیل بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

وزیرمحنت و انسانی وسائل انصر مجید خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تقریب میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی محنت کشوں کے بنیادی حقوق کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں 1500 سے بڑھا کر محنت کشوں کے 5 ہزار بچوں کو مفت تعلیم دینے کا ٹارگٹ ہے۔محکمہ محنت و انسانی وسائل صوبہ بھر میں محنت کشوں کے پچاس ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کے صنعتی اداروں کے محنت کشوں کو بہتر معیار زندگی مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات