Live Updates

وفاقی کابینہ نے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ پروگرام کی توثیق کر دی

8ماہ کی محنت، ریسرچ اور منصوبہ بندی کے بعد 100ارب روپے کے کامیاب نوجوان یوتھ پروگرام کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈارکا وڈیو پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 23:35

وفاقی کابینہ نے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2019) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’8 ماہ کی محنت، ریسرچ اور پلاننگ کے بعد آج میں بھرپور فخر کیساتھ پاکستان بھر کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے 100 ارب روپے کے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ پروگرام کی توثیق کر دی گئی۔

نوجوان، خودمختار اور با صلاحیت لوگ ہمارا مستقبل ہیں۔‘عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی منظوری وزیراعظم عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں اور اب فواقی کابینہ نے بھی اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لیے 100ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے لیے بہت سنہری موقع ہے اور میں نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کی محنت، ریسرچ اور پلاننگ کے بعد آج میں بھرپور فخر کیساتھ پاکستان بھر کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے 100 ارب روپے کے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ پروگرام کی توثیق کر دی گئی۔

نوجوان، خودمختار اور با صلاحیت لوگ ہمارا مستقبل ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان نے وڈیو میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے 10لاکھ نوجون اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس طرح پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور بااختیار کرنے کاتحریک انصاف حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اس پروگرام سے پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدل جائے گی اور تحریک انصاف حکومت یہ سمجھتی ہے کہ کامیاب جوان ہی کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے۔ 


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات