امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمہ کے لیے واشنگٹن اور تہران میں وفود روانہ کریں گے، عراق

بدھ 22 مئی 2019 09:00

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے مطابق ان کا ملک اس مقصد کے لیے واشنگٹن اور تہران میں وفود بھیج رہا ہے۔ عراق دونوں ملکوں کا اتحادی ملک ہے اور حال ہی میں بغداد کے گرین زون میں ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا، جو امریکی سفارت خانے کے قریب گرا تھا۔ ایسے خدشات ہیں کہ ایران کے حمایتی عراق میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔