عرب لیگ کی مکہ، طائف اور جدہ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں مذمت

بدھ 22 مئی 2019 09:40

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) عرب لیگ نے سعودی عرب کے شہروں پر دو روز قبل حوثی باغیوں کے بزدلانہ ڈرون حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں مکہ ،طائف اور جدہ پر حوثی باغیوں کے حملوں کو دہشت گرد کارروائیاں قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حملے سعودی عرب کو پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ عرب لیگ ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں طائف، جدہ اور مکہ معظمہ پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کی کوشش کی تھی۔