کاشتکار بہترین پیداوار کے حصول کیلئے مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دیں، ترجمان محکمہ زراعت کی ہدایت

بدھ 22 مئی 2019 13:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ زراعت ترجمان نے کہاہے کہ مختلف فصلات کی پیداوار میں زرعی عوامل کی مینجمنٹ کا کردار90 فیصدجبکہ وارئٹی کا عمل دخل صرف 10فیصدہے لہٰذاکاشتکار بہترین پیداوار کے حصول کیلئے مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کاشتکاراپنے علاقے کے ماحول ،ذرخیزی زمین ،پانی کی فراہمی اور دیگر وسائل کو مد نظر رکھ کرمختلف پیداواری عوامل جن میں موزوں زمین کا انتخاب اور اس کی تیاری ، بہتر بیج ، مناسب شرح بیج، بروقت کاشت، طریقہ کاشت، کھادوں کا متوازن استعمال ، جڑی بوٹیوں کا انسداد ، آبپاشی اور تحفظ نباتات شامل ہیں پرخصوصی توجہ مرکوز کریں۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار بہترین انتظام سے فصلات کی شانداراور بھرپور پیداو ار حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا وقت شروع ہو گیا ہے جہاں 80فیصد رقبوں پر کپاس کی کھیلیوں میں کاشت کی جارہی ہے جس سے پانی کی 40فیصداور بیج کی 50فیصد بچت کے ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداواربھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی جدید پید واری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کو آگاہی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ کماد کی کھلے سیاڑوں میں کاشت سے 40فیصد پانی کی بچت کے ساتھ 1ہزار من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :