امریکی عوام کی رائے میں ایران کے ساتھ جنگ ہو سکتی ہے، نیا سروے

بدھ 22 مئی 2019 13:56

امریکی عوام کی رائے میں ایران کے ساتھ جنگ ہو سکتی ہے، نیا سروے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤکی پالیسی پر اتنا عمل کیا ہے کہ اب یہ خدشات پائے جانے لگے ہیں کہ ایران اور امریکا ممکنہ طور پر جنگ کے راستے پر ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک تازہ عوامی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ 64 فیصد امریکی باشندوں کی رائے میں، جن میں ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کی اکثریت تھی، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تہران کے خلاف پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔

اس کے برعکس 51 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں امریکا اور ایران کی باقاعدہ جنگ بھی ہو سکتی ہے۔ یہ شرح گزشتہ برس جون میں کرائے گئے جائزے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :