خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان کامیاب مذاکرات خوش آئندہے،اکبرایوب خان

بدھ 22 مئی 2019 17:04

خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان کامیاب مذاکرات خوش آئندہے،اکبرایوب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے صوبائی حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا ایک اہم جز ہیں اور یہ ایک ایسا معزز پیشہ ہے جس سے عوام الناس کی یقینی خدمت کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کے مدبرانہ فیصلے نے حکومت اور ڈاکٹروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا اور آپس کے اختلاف اور تحفظات کو دور کیا اور ہڑتال کے خاتمے سے ہسپتالوں میں مریضوں اوران کے لواحقین کی تکالیف میں کمی ہوگی اور بروقت علاج میسر ہو سکے گا۔

اکبر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اوران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے تاکہ عوام کو ماضی کی حکومتوں اور پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے درمیان عوامی خدمات کے فرق کا واضح ثبوت مل سکے۔