شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد نیب بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،مریم اور نگزیب

چیرمین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کے لئے سو جھوٹ بول رہے ہیں ،انسان کو اپنے منصب اور اللہ تعالی کی دی ہوئی عزت کا خیال رکھنا چاہیے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

بدھ 22 مئی 2019 20:14

شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد نیب بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد نیب بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،چیرمین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کے لئے سو جھوٹ بول رہے ہیں ،انسان کو اپنے منصب اور اللہ تعالی کی دی ہوئی عزت کا خیال رکھنا چاہیے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعداحتساب بیورو(نیب) بوکھلاہٹ کا شکار ہے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ چیرمین نیب جاوید چودھری کو دئیے گئے اپنے جھوٹے انٹرویو کو سچ ثابت کرنے کے لئے سو جھوٹ بول رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو نیب کی طرف سے 9 مئی کو خط اور سوال نامہ موصول ہوا تھا جس میں اٴْن کو 21 مئی کو نیب آنے کو کہا گیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے 16 مئی کو نیب کو خط لکھا کہ وہ 21 مئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے نہیں آ سکتے ۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے کال اپ نوٹس کی مطابق12 مئی کو دیئے گئے سوال نامے جمع کروا دیئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے دونوں خط وصول کئے اور دونوں کی تصدیق شدہ کاپیاں میڈیا کو دے دی گئی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات اور اعتراضات کا جواب دیں اور جھوٹ پہ جھوٹ بول کر اصل مسئلے سے نظر یں چرانے کی کوشش نہ کریں ۔انہوںنے کہاکہ انسان کو اپنے منصب اور اللہ تعالی کی دی ہوئی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ پھر اپنی باتوں کی تردید اور جھوٹ پہ جھوٹ نہ بولنا پڑے ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب نے جاوید چودھری صاحب کی کالم میں لکھی ہوئی باتوں کی کوئی تردید نہیں کی ۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب اپنے ادارے کی تردید کے پیچھے نہ چھپیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر چیئرمین نیب میڈیا کے ذریعے سیاستدانوں اور عوامی نمائندوں کی پگڑیاں اٴْچھال سکتے ہیں تو میڈیا ہی کے ذریعے عوام کے سامنے وضاحت بھی کریں۔انہوںنے کہاکہ اگر جاوید چوہدری صاحب کا کالم سچ نہیں تو چیئرمین نیب عوام کے سامنے اس کی تردید کریں اور اگریہ کالم سچ ہے تو اس کے ثبوت پیش کئے جائیں۔