Live Updates

مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس عاشق اعوان

قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے، معاون خصوصی

بدھ 22 مئی 2019 21:24

مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں ، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات