Live Updates

مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 22 مئی 2019 23:09

مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں ، ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں،عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات