جاپان، امریکی فوجی طیارہ کی جانب لیزر شعاع ڈالنے والا شخص گرفتار

جمعرات 23 مئی 2019 11:35

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) جاپان کی پولیس نے فضاء میں پرواز کرنے والے ایک امریکی فوجی طیارہ کی جانب لیزر شعاع ڈالنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 60 سالہ یوشینوری شیگیکاوا نے یوکوٹا ایئر بیس کے قریب ایک پارکنگ ایریا سے ٹرانسپورٹ طیارہ کو لیزر سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جو مبینہ طور پر امریکی فوجی اہلکاروں کی تربیتی مشق معطل کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کے سامنے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے اس نے کہا کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے امریکی فوجی طیاروں اور دیگر طیاروں کے خلاف لیزر استعمال کر ررہا تھا پولیس نے اس کے گھر سے پانچ لیزر پوائنٹرز برآمد کئے اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آنکھوں پر براہ راست لیزر شعاع ڈالنے سے عارضی طور پر بینائی ختم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :