جاپان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 23 مئی 2019 13:11

جاپان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) جاپان کے حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جو 25 سے 28 مئی تک جاپان کا سرکاری دورہ ہوگا، دیگر مصروفیات کے علاوہ وہ شہنشاہ نوروہیٹو کی جانب سے ضیافت میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر اس ماہ کے اوائل میں شہنشاہ کی تخت نشینی کے بعد وہ پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے جو جا پان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شنزو ابے کے ساتھ سربراہ اجلا س کے دوران امریکی صدر شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام، چین کی تجارتی اشیاء پر ٹیرف کے معاملہ خطہ کی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی ایشوز کا جائزہ لیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ روایتی جاپانی ریسلنگ سومو دیکھنے کے علاوہ وزیر اعظم شنزو ابے کے ساتھ گالف کھیلیں گے اور جاپان کے ہیلی کاپٹر بردار جہازکاگا کا بھی معائنہ کریں گے۔