سپریم کورٹ، نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت عید کے لئے بعد تک ملتوی

جمعرات 23 مئی 2019 15:18

سپریم کورٹ، نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت عید کے لئے بعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت سندھ حکومت نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت کے جواب کا جائزہ لیں گے،تمام فریقین آئیندہ سماعت پر پیش ہوں۔

عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے نئی گاج ڈیم کہ تعمیر پر کبھی اعتراض نہیں کیا،سندھ حکومت نے کبھی نہیں چاہا کہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر ہو، نئی گاج ڈیم کی مکمل فنڈنگ وفاقی حکومت نے کرنی ہے، سندھ حکومت نے ڈیم کے لیے زمین کا حصول،سیٹلمنٹ اور سیکورٹی کے معاملات کو دیکھنا ہے، سندھ حکومت پہلے سال کیلئے اپنے ذمہ 188 ملین دینے کو تیار ہے،وفاقی حکومت کو پی سی ون، پی سی ون نظر ثانی کے مطابق ڈیم کی تعمیر پر اقدامات کا حکم دیا جائے۔