فیصل آباد، واسا فیصل آباد کی انتظامیہ نے 3ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کئے بغیر ہی 8 سو ورک چارج ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) واسا فیصل آباد کی انتظامیہ نے 3ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کئے بغیر ہی 8 سو ورک چارج ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، عید سے چند روز قبل نوکری ختم کئے جانے پر ملازمین سراپا احتجاج، 3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں میں فاقے، گھر والوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا ناممکن ہو گیا، ملازمین کا سخت احتجاج، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی، 3ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور نوکریاں ختم کئے جانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ، مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار مزید پھیلانے کا عندیہ ، واسا انتظامیہ کی طرف سے 800 ورک چارج ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کے خلاف جمہوری ورکرز یونین واسا اور ایپکا کے زیر اہتمام مین آفس واسا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے واسا افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 3ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری شروع کی جائے اور نوکریوں سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے، دوسری صورت میں احتجاجی تحریک کو مزید پھیلا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :