ایل این جی کی درآمدات دس ماہ میں 46 فیصد بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

جمعرات 23 مئی 2019 20:42

ایل این جی کی درآمدات دس ماہ میں 46 فیصد بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) گیس کے استعمال میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات کے مطابق دس ماہ کے دوران ایل این جی کی درآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں۔پاک چین اقتصادی راہ داری کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس میں بڑی تعداد گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی ہے، یہی وجہ ہے کہ جولائی سے اپریل کے دوران ایل این جی کی درآمدات 46 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

گیس درآمدات میں اضافے سے صنعتوں، سی این جی سٹیشنز اور عوام کو گیس کی فراہمی میں بہتری دیکھنے میں آئی، دس ماہ میں خام تیل کی درآمدات 14 فیصد اضافے سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔معاشی سست روی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات جس میں پیٹرول، ڈیزل وغیرہ شامل ہیں درآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ 5 ارب 14 کروڑ ڈالر رہی۔