یوم غزوہ بدر پورے ملک میں یوم فرقان کے طور پر منایا گیا،علامہ حامد علی شاہ موسوی

ملک میں یوم فرقان کے طور پر منایا گیااس موقع پر مساجد و امامبارگاہوں میں دینی اجتماعات ،کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سپریم شیعہ علما بورڈکے سرپرست اعلیٰ و قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق یوم غزوہ بدر پورے ملک میں یوم فرقان کے طور پر منایا گیااس موقع پر مساجد و امامبارگاہوں میں دینی اجتماعات ،کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا ہے ٹی این ایف جے کی ضلعی کمیٹی کے زیر اہتمام جامع مسجدو امام بارگاہ قصرخدیجة الکبریٰ میں یوم فرقان کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہاکہ غزوہ بدر کی فتح اسلحے کی فراوانی اور فوجوں کی کثرت پر گھمنڈ کرنے والی قوتوں کیلئے عبرت کا نشان ہے انہوںنے کہاکہ معرکہ بدر نے ثابت کردیا کہ راہ خدا پر ثابت قدمی اور ایمان کی مضبوطی دکھائی جائے تو فرشتوں کی قطاریں اہل ایمان کا ساتھ دینے کیلئے زمین پر آسکتی ہیںانہوںنے یہ بات زوردیکر کہی کہ اسلام کو بام عروج پر پہنچانے اور پاکستان کی عزت وحرمت اور استحکام و مضبوطی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں آپس میں اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کفر کو بتانا ہوگا کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر دنیا کی کوئی طاقت ہم میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے میں مصروف عساکر پاکستان کے جوان بڑی تعداد میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم انکی پشت پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ سرکاری طور پر کالعدم قراردیئے گئے دہشتگرد گروپ آج بھی نہ صرف دندناتے پھر رہے ہیں ، آپریشن ردالفساد کی فیصلہ کن کامیابی اور ملک سے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے کالعدم گروپوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنا ضروری ہے ۔

جامع مسجد جعفریہ آئی نائن میں علامہ سیدگفتارصادقی ، امام بارگاہ قصرامام موسیٰ کاظم ؑآئی ٹن میں علامہ سیدتصورحسین نقوی ، امام بارگاہ قصرامام علی نقی ؑ میں سیداسدعباس،امام بارگاہ حیدری کورال میں پروفیسرغلام عباس حیدری ، مولانامیثم گردیزی ، امام بارگاہ قائم آل محمدؐ ڈھوک حیدری ہائی وے میں علامہ سیدفخرعباس عابدی نے یوم فرقان کی تقریبات سے خطاب کیا۔