وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے صوبائی وزیر ریونیو شکیل احمد کی ملاقات،

صوبائی بجٹ کے لئے مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال صوبائی بجٹ2019-20 میں عوامی فلاح وبہبود کے مجوزہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے بھرپور وسائل مختص کئے جائیں گے،تیمور سلیم جھگڑا -صوبے کے محاصل میں اضافے کے لئے محکمہ مال کا کردار اہمیت کا حامل ہے،صوبائی وزیر خزانہ

جمعرات 23 مئی 2019 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ میںتمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی فلاح وبہبود کے مجوزہ منصوبوں کوعملی شکل دینے کے لئے بھرپور وسائل مختص کئے جائیں گے۔حکومت صوبائی محاصل میں اضافے کے لئے ٹیکسیشن کے نظام کواصلاحات کے ذریعے موئثر بنانے اورمقامی سطح پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے منظم منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریونیو شکیل احمد خان سے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی اورآئندہ صوبائی بجٹ2019-20 کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو نے محکمہ مال کے زیر اثر جاری ترقیاتی اور مستقبل کے لئے مجوزہ منصوبوں سے متعلق وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ مال دور حاضر کے تقاضوں اور عوام کی سہولت کے لئے صوبے میںلینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن ،اراضی ٹیکس کے نظام کو مزید فعال بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی روشنی میں محکمہ بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی آئندہ بجٹ میں محکمہ مال کے مفاد عامہ کے منصوبوں کے لئے مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیںگے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے محکمہ مال کی کارکردگی اورصوبے کی معاشی ترقی میں فعال کردارادا کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی آمدن میں اضافے میں محکمہ مال کا کردار اہمیت کا حامل ہے، انہوں وزیر ریونیو کو یقین دلایا کہ حکومت محکمہ مال سمیت دیگر تمام سرکاری محکموں کے لئے عوام کی فلاح وبہبودکے منصوبوں اور صوبے کی ترقی کے لئے آئندہ بجٹ میں بھرپور وسائل مختص کرے گی تاکہ ان کی استعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومتی کارکردگی بہتر بنانے میں یہ اپنا کرداراور بہتر انداز میں ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :