امریکی صدر دورہ جاپان کے دوران دوستی کو مٖضبوط کرنے پر زور دیں گے، امریکی عہدیدار

جمعہ 24 مئی 2019 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عنقریب ہونے والے دورہ جاپان میں تجارت پر تبادلہ خیال کے بجائے نئے دور کی خوشی منانے پر اور دوستی بڑھانے پر زور دیں گے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ اور خاتونِ اوّل رواں ہفتے کے دوران جاپان کے سرکاری مہمان کے طور پر ٹوکیو میں ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر ٹرمپ، شہنشاہ نارٴْوہِیتو سے ملاقات کرنے والے پہلے غیرملکی رہنماء ہوں گے۔ واضح رہے کہ جاپانی شہنشاہ یکم مئی کو تخت نشین ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :