عمران خٹک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین منتخب

جمعہ 24 مئی 2019 13:00

عمران خٹک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین منتخب
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) رکن قومی اسمبلی عمران خٹک کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین منتخب کر لیاگیا ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کے لئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے رکن طالب نکئی نے عمران خٹک کا نام چیئرمین کے لئے تجویز کیا جس کی چوہدری برجیس طاہر نے تائید کی۔ عمران خٹک نے اپنے اوپر اعتماد کرا ظہار کرنے پر تمام ارکان کاشکریہ ادا کیا۔ قائمہ کمیٹی برائے توانائی پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے معاملات کا جائزہ لے گی۔