ڈینگی بخار کے ممکنہ پھیلائو سے بچنے کے لئے اقدامات شروع

جمعہ 24 مئی 2019 14:35

ڈینگی بخار کے ممکنہ پھیلائو سے بچنے کے لئے اقدامات شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) شعبہ صحت کی ٹیموں نے آئندہ مہینوں میں ڈینگی بخار کے ممکنہ پھیلائو سے بچنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نجیب درانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ابھی تک ڈینگی بخار کا وائرس کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ ڈینگی بخار کی وجہ بننے والا مچھروں کا لاروا کہیں بھی نہیں پایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس سلسلہ میں مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے اندر نگرانی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے جو اس لاروا کے خاتمہ کے لئے کام کر رہی ہیں۔ مچھروں کی ممکنہ جگہوں پر نشان لگا دیئے گئے ہیں جبکہ مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں تمام ان ڈور اور آئوٹ ڈور لاروا کے خاتمہ کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں تاکہ آنے والے موسم میں ڈینگی بخار سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :