حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے زرعی کالج اور شعبہ باٹنی جامعہ سرگودھا کے زیر اہتمام تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2019 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے زرعی کالج اور شعبہ باٹنی جامعہ سرگودھا کے زیر اہتمام تقریب اور آگاہی واک کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں طلبہ کی توجہ اپنے علاقے بالخصوص پوری دنیامیں بسنے والی مختلف انواع و اقسام اور خوراک کے تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی اور صحت کے امور پر مرکوز کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹرمحمد افضل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا ہے جس کی زندگی کا مقصدنہ صرف بنی نوع انسان کی خدمت ہے بلکہ زندگی کی حفاظت اور ماحول کو بہتر بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد اور اقوام قدرتی ماحول کی حفاظت کرتی ہیں وہ بہت سے مسائل اورپیچیدگیوں سے نجات پاتی ہیں ۔پرنسپل زرعی کالج ڈاکٹر اعجاز رسول نورکانے بتایا کہ ہماری بقا اور ہماری بہتری حیاتیاتی انواع و اقسام کی حفاظت میں مضمر ہے۔انہوں بتایا کہ آج ہماری واک کا مرکزی خیال ’’ عالمی حیاتیاتی انواع ، خوراک اور ہماری صحت ہے‘‘۔حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذ مہ داری ہے۔واک میں کالج کے طلبہ، مختلف شعبہ جات کے صدور ،اساتذہ اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :