ایل جی کا 5Gکو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لئے سوئس کوم سے اشتراک

یورپ میں سوئٹزرلینڈ کے لوگ 5G ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اولین شہری ہوں گے

جمعہ 24 مئی 2019 16:50

ایل جی کا 5Gکو مارکیٹ میں پیش کرنے کے لئے سوئس کوم سے اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سوئٹزرلینڈ کی صف اول کی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی سوئس کوم (Swisscom)کے اشتراک سے 5Gکی کمرشل خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت آنے والے ہفتوں میں سوئس کوم کے ریٹیل اسٹورز ایل جی کے V50تھنک 5Gاسمارٹ فون اور ایل جی کی ٹوئل اسکرین رکھی جائے گی۔ سوئس کام کے ساتھ اشتراک ایل جی کے لئے ابھی ایک آغاز ہے جس کے ذریعے وہ سال 2019 میں دیگر یوروپین کیرئیرز کو اپنے ساتھ ملائے گا۔



ایل جی کا V50تھنک 5G اسمارٹ فون نئے کوالکم اسنیپ ڈریگن 855 موبائل پلیٹ فارم اور اسنیپ ڈریگن ایکس 50 5Gموڈیم سے چلتا ہے۔ کیونکہ 5Gچلانے کے لئے LTEکے مقابلے میں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ایل جی کا پہلا 5Gہینڈ سیٹ 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے آراستہ ہے ، اس کی بیٹری پاور V40تھنک ڈیوائس کے مقابلے 20 فیصد زائد ہے۔

(جاری ہے)

اضافی ورک لوڈ اور V50تھنک 5Gکو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس میں حرارت کے اخراج کا حامل ویپر چیمبر سسٹم اسکی Vسیریز کا حصہ ہے جس میں اسکی پچھلی ڈیوائسز کے مقابلے میں کولنگ سسٹم تین گنا زائد ہے۔



کم وقت میں5G کی فراہمی کے وعدے کے ساتھ سوئس کوم کے صارفین ایل جی کی ڈوئل اسکرین میں اضافہ لاسکیں گے اور V50تھنک اسمارٹ فون میں 5Gکا استعمال کسی تفریح سے کم نہیں ہوگا۔ ایک بار منسلک ہونے کے بعد ڈوئل اسکرین فولڈر 6.2 انچ اولیڈ ڈسپلے پر لائیو اسٹریمنگ میں میوزک کنسرٹس اور کھیلوں کے مقابلے میں تیزرفتار 5 جی ٹیکنالوجی سے وسعت آجائے گی۔

عمودی سمت لانے کے بعد ڈوئل اسکرین کے ساتھ ایل جی V50تھنک 5Gمکمل طور پر فعال گیمنگ ڈیوائس میں تبدیل ہوجاتا ہے جس میں ڈوئل اسکرین خصوصی طور پر کنٹرول پیڈ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس میں دو نئے ڈسپلے کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ بالکل نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چاہے ایک اسکرین پر مووی سے لطف اندوز ہورہے ہوں اور ایکٹو ونڈو کو کم کئے بغیر دوسری اسکرین پر مووی سے متعلق سرچنگ کی جاسکتی ہے۔

مزید اہم بات یہ ہے کہ ڈوئل اسکرین کو تیزی سے غیرمنسلک بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ بیٹری کی بچت اور سفر میں ساتھ رکھنے کیلئے وزن کی کمی ہو۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور بزنس یونٹ لیڈر مورس لی نے کہا، "ایل جی جدید ڈیوائس کی تیاری اور صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئس کوم جیسے کیرئیر پارٹنرز سے اشتراک قائم کرکے 5Gمیں اپنی قائدانہ پوزیشن کو مزید وسعت دینے کے لئے انتہائی زیادہ توجہ دے رہا ہے۔

یورپ میں کمرشل بنیادوں پر 5Gسروسز میں تیزی لانے کے لئے مستحکم اشتراک کی ضرورت ہوگی اور خطے میں بڑے پیمانے پر 5Gکی دستیابی کے بعد ایل اس ٹیکنالوجی کی فراہمی میں قائدانہ کردار ادا کرنے والا اہم ادارہ بننے کا خواہاں ہے۔"

سوئس کوم کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر اور ہیڈ آف پروڈکٹس و مارکیٹنگ ڈرک ویرزبٹزکی نے کہا، "ایل جی 5Gکو حقیقت کا روپ دھارنے میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے اور اس سے سوئس صارفین نیٹ ورک کی جدید دنیا میں اگلی جنریشن کی کنکٹویٹی کے ساتھ منسلک رہ سکیں گے۔"