مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مئی 2019 20:10

مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء) ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کشی کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایوب کھوسہ کے نوجوان بھائی نے خود کو کمرے میں بند کرکے خود پر ائیر گن کا فائر کرکے خودکشی کی۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع پر علاقے کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا دروزہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول اسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے۔ خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے اداکار ایوب کھوسہ کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :