اراکین اسمبلی کا مسئلہ ہے کہ وہ بھی غیر دستاویزی نظام میں شامل ہیں، شبر زیدی

ہم نظام کی بہتری چاہتے ہیں ٹیکس دہندگان اور انکم ٹیکس افسران کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیئے، چیئرمین ایف بی آر

جمعہ 24 مئی 2019 22:06

اراکین اسمبلی کا مسئلہ ہے کہ وہ بھی غیر دستاویزی نظام میں شامل ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کا مسئلہ ہے کہ وہ بھی غیر دستاویزی نظام میں شامل ہیں ان کو پکڑنا مسئلہ نہیں ہے مگر ہم نظام کی بہتری چاہتے ہیں ٹیکس دہندگان اور انکم ٹیکس افسران کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کا مسئلہ ہے کہ وہ بھی غیر دستاویزی نظام میں شامل ہیں پارلیمنترینز کو پکڑنے کا مسئلہ نہیں ہے مگر ہم نظام کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ بے نامی لاء کو سمجھا جائے بے نامی لاء بنا تو دیا گیا مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

ایمنسٹی اسکیم سے مسائل کم ہوں گے حکومت نے بہت عام اور آسان اسکیم متعارف کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان اور انکم ٹیکس افسران کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :