Live Updates

وزیراعظم عمران خان خوشاب کے سرکاری اسپتال میں 118 سالہ مریض دیکھ کر حیران

وزیراعظم عمران خان نے بزرگ مریض کو دیکھ کر ماشاءاللہ کہا اور ہاتھ سے سلام کر کے دعائیں بھی دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 15:58

وزیراعظم عمران خان خوشاب کے سرکاری اسپتال میں 118 سالہ مریض دیکھ کر حیران
خوشاب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا کے بعد خوشاب کے سرکاری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے مریضوں سے مسائل بھی دریافت کیے۔وزیراعظم نے اسپتال میں بیڈوں کی تعداد سے متعلق بھی پوچھا۔

خوشاب کے لوگ اپنے درمیان وزیراعظم کو پا کر بہت خوش ہوئے اور انہیں پر مسرت طریقے سے سلام پیش کرتے رہے۔
اسپتال میں موجود 118 سال کے مریض کو دیکھ کر وزیراعظم نے ماشاءاللہ کہا اور انہیں ہاتھ سے سلام کیا۔عمران خان نے بزرگ مریض کو دعائیں بھی دیں۔وزیراعظم عمران خان خوشاب کے دورے کے بعد تلہ گنگ روانہ ہو ئے جہاں انہوں نے تلہ گنگ سٹی تھانے کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے وہاں سوال کیا کہ یہاں اتنی زیادہ موٹر سائیکلیں کیوں کھڑی ہیں جس پر انہیں ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ وہ موٹر سائیکل ہیں جن کی قسطیں ادا نہیں کی گئیں۔عمران خان نے تھانے میں روزنامچہ چیک کیا اور حوالات میں بند لوگوں سے ملاقات کی ۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جہاں وزیر اعظم کو دیکھ کر اسپتال میں موجود لوگ حیران ہو گئے اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اسپتال کے اچانک دورے کے دوران وزیر اعظم نے مریضوں کی تیمارداری کی اور اسپتال میں سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے براہ راست مریضوں سے سہولتوں سے متعلق پوچھا۔جبکہ مریضوں سے علاج و معالجے کا بھی دریافت کیا۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹرز کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ اسپتال میں موجود افراد نے وزیر اعظم عمران خان کے اچانک دورے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کسی قسم کا کوئی پروٹوکول موجود نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی بغیر پروٹوکول آمد کو موقع پر موجود تمام افراد نے خوب سراہا۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں سرکاری اداروں ، اسپتالوں ، تھانوِں، اسکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی اسکیموں کے بھی اچانک دورے کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :