اعتکاف رمضان کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، مفتی محمدنعیم

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اعتکاف رمضان المبار ک کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے،جس کااہتمام سرکاردوجہاں ﷺ ہرسال کیاکرتے تھے، اعتکاف کے ذریعے شبِ قدر کا حصول متوقع ہے، آخری عشرے کے اوقات کو زیادہ سے زیادہ بدنی و مالی عبادات کے ذریعے قیمتی بنائیں۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے ہفتے کو جاری بیان میں انہون نے کہا کہ اعتکاف رمضان المبارک کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، اعتکاف مسنون آخری عشرے میں اللہ کے گھر آکر مستقل عید کا چند نظر آنے تک ٹھہر جانے اور ان اوقات کو عبادات میں صرف کرنے کا نام اعتکاف ہے، اس کا اہتمام سرکاردوجہاں ﷺ ہرسال کیاکرتے تھے، ماہ مبارک کے رحمتوںاورمغفرت کے دوعشرے گزرگئے لیکن جتنازیادہ ہوسکے جہنم سے خلاصی کے عشرے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنی چاہئیِ، اعتکاف تقربِ باری تعالی کے حصول کا ذریعہ ہے، دنیا سے منہ موڑنا اور رحمتِ خداوندی کی طرف متوجہ ہونا اور مغفرتِ باری تعالی کی حرص کرنا ہے اور معتکف کی مثال ایسے بیان فرمائی گئی ہے گویا کوئی شخص کسی کے در پر آکر پڑجائے کہ جب تک مقصود حاصل نہیں ہوگا اس وقت تک نہیں لوٹوں گا، معتکف اللہ کے در پر آکر پڑجاتاہے کہ جب تک رب کی رضا اور مغفرت کا پروانا نہیں مل جاتا وہ نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ کی حالت زار ہے باالخصوص وطن عزیز آئے روز بحرانوں کے نرغے میں ہے ایسے وقت میں ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے گناہوں کے معافی اور پوری امت مسلمہ باالخصوص ملکی مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک مسلمانوںکیلئے اللہ تعالی کا خاص تحفہ اورنیکیوںکاسیزن ہے جس میں بدنی ومالی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئے،رمضان اپنے اندر بے شمار انعامات اور بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے اوراللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخش کا مکمل موقع فراہم کرتے ہیںجس میں ہرروزافطارکے وقت اللہ تعالی جہنم سے خلاصی کاپروانہ دیتے ہیںیہی وجہ ہے کہ سرورکونین ﷺ نے اس شخص کی ہلاکت کی دعا فرمائی ہے جسے رمضان کامہینہ نصیب ہونے کے باجودمغفرت نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :