فیس بک کا نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیوز ہٹانے سے انکار

یہ ہماری پالیسی میں نہیں ہے کہ شیئر کی گئی ویڈیو درست ہو، انتظامیہ

ہفتہ 25 مئی 2019 21:53

فیس بک کا نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیوز ہٹانے سے انکار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) فیس بک نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی ویڈیو کو ترمیم شدہ قرار دینے کے باوجود سوشل میڈیا سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔ماہرین نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نینسی پلوسی کی ویڈیو کو ترمیم شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کی متعدد ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں نینسی پلوسی کی ویڈیو کو آہستہ کر کے انہیں بیمار یا نشہ میں ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔یو ٹیوب نے نینسی پلوسی کی ویڈیوز ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز کے حوالے سے ان کی پالیسی واضح ہے اس لیے انہوں نے نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پالیسی کی ویڈیوز کو شیئر کرنا کمپنی پالیسی سے متضاد نہیں ہے اور اس کی اجازت ہے کہ اگر منتخب نمائندہ کے بارے میں غلط بیانات انتخابی سازش یا ووٹرز کو دبا میں لانے کی کوشش نہ ہو۔

فیس بک پر نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ہماری پالیسی میں نہیں ہے کہ شیئر کی گئی ویڈیو درست ہو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نینسی پلوسی کی ایک ترمیم شدہ ویڈیو کو ٹوئٹ کیا۔نینسی پلوسی کی ترمیم شدہ ویڈیو کی حقیقت نہ جاننے والے لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ حقیقت سے آشنا لوگ محظوظ ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں نینسی پلوسی دوسری بار اسپیکر منتخب ہوئی ہیں اور 78 سالہ نینسی پلوسی امریکی تاریخ کے 50 سالوں میں دوسری بار منتخب ہونے والی پہلی خاتون اسپیکر ہیں۔